پشاور ہائیکورٹ بار کی مردان میں وکیل کے گھرپرحملے کی مذمت

پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے مردان میں سید زبیر شاہ ایڈوکیٹ کے گھر پر ڈکیت گروہ کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے ملزمان کی گرفتاری اور انہیں قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ منگل کے روز پشاور ہائیکورٹ بار کی کابینہ ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس کی صدارت پشاور ہائیکورٹ بار کے صدر امین الرحمان ایڈوکیٹ نے کی اجلاس میں بار کے جنرل سیکرٹری اشفاق داودزئی اور دیگر ممبران نے شرکت کی اجلاس میں مردان میں سید زبیر شاہ ایڈوکیٹ کے گھر میں ڈکیتی، چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی کی شدید مذمت کی گئی پشاور ہائیکورٹ بار نے پولیس حکام اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ واردات میں ملوث ملزمان کو دو دن کے اندر گرفتار کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر