پشاور کے مضافاتی علاقے جبہ سہیل آباد رحمان بابا میں فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا، گھریلو ناچاقی پر چچا نے بھتیجے کے خون سے ہاتھ رنگ دیئے ، اس واقعہ میں ایک راہ گیر بچہ بھی جاں بحق ہو گیا ہے۔تھانہ یکہ توت کی حدود جبہ سہیل آباد رحمان بابا میں چچا نے گھریلو ناچاقی کی بنا پر فائرنگ کر کے اپنے 18 سالہ بھتیجے کو مار ڈالا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر بچہ ذکریا عمر 12 سال بھی جاں بحق ہو گیا۔یاد رہے کہ جاں بحق بچہ این سی 58 رحمان بابا کے چئیرمین خان واحد کا بھتیجا تھا، اس حوالے سے جاری ابتدائی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود ونو سرے پل پر ملزمان شاہین شاہ ولد نظام الدین اور نظام الدین ولد نامعلوم نے فائرنگ کی ہے۔فائرنگ سے محمد ولد جلال اور زکریا ولد صادق ساکن جبہ سہیل آباد لگ کر جاں بحق ہوگیے ہیں، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اپریشن اور انوسٹی گیشن سٹاف موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہے، جبکہ بلال ولد جلال ساکن جبہ سہیل آباد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔