ملکی تاریخ میں سب سے زائدہ قربانیاں علماء حق نے دی ہیں ، مولانا عبدالحق ثانی

ے یو آئی س کے مرکزی رہنما مولانا عبدالحق ثانی نے کہا ہے کہ ہم شہادتوں سے گھبرانے والے لوگ نہیں ہیں، مولانا حامد الحق کے شہادت کے بعد ہم مزید قوت کیساتھ کھڑے ہیں، ہم شہادتوں سے گھبرانے والے لوگ نہیں، تاریخ گواہ ہے کہ اس ملک کے آزادی سے لے کر اب تک سب سے زیادہ قربانیاں علماء حق نے دی ہیں۔آج جمیعت علماء اسلام س کی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا، جس میں‌مرکزی رہنما مولانا عبدالحق ثانی کا کہنا تھا کہ ہم اپنے عظیم قائدین کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے، آخری دم تک اپنے نظریات پر قائم رہنگے، اور لڑتے رہیں گے، بزدل دشمن بھارت کو عبرت ناک شکست دینے پر افواج پاکستان اور ریاست پاکستان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی س پاک فوج کو خیبر پختون خوا کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتی ہے، ہم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اور آخری دم تک کھڑے رہینگے۔مولانا عبدالحق ثانی کا کہنا تھا کہ قائد جمیعت مولانا حامد الحق حقانی کی شہادت پر شدید افسوس ہے، حامد الحق کے قاتلوں کی گرفتاری میں ملک کے تمام سیکورٹی اداروں کی عدم دلچسپی اور عدم گرفتاری پر بھی تشویش ہے، صوبہ اور مرکز فی الفور قاتلوں کی گرفتاری کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ قاتلوں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جانا چاہئے، مولانا حامد الحق حقانی کی شہادت کے بعد جماعتی نظم کو مزید موثر بنانے میں تمام تر توانائیاں صرف کریں گے، مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کا بھی اب تک کوئی سراغ نہیں لگایا جاسکا۔ان کا کہنا تھا کہ قاتلوں کی گرفتاری سے متعلق ریاست کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر