پشاور میں مرغی 40روپے فی کلو مہنگی ہو گئی ہے ایک دن میں 40روپے فی کلو اضافے سے مرغی کا گوشت فی کلو 420 روپے سے 460روپے ہوگیا ہے جبکہ ایک ہفتے کے دوران مرغی کی گوشت میں مجموعی طور پر 60روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ہے عید الاضحی کی آمد کے باعث مرغی کی قیمتوں میں اضافہ شروع ہو چکا ہے۔شادی سیزن کے باعث مرغی کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے موسم گرم میں مختلف بیماریوں کے باعث مرغیوں کی بڑی تعداد مر رہی ہے جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر مردہ مرغیوں کو ذبح کر کے فروخت کیا جا رہا ہے تاہم انتظامیہ نے اس پر خاموشی اختیار کی ہے۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00