پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز)کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا جس میں سیز فائر جاری رکھنے پر اتفاق ہو گیا ہے ۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان سیز فائرکا اگلا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے رابطہ ہوا جس میں بات چیت کا پہلا راونڈ مکمل ہوگیا۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر بات چیت کا پہلا راؤنڈ مکمل ہوگیا جس میں سیز فائر جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے ۔
خیال رہے کہ اس سے قبل صبح بھارتی میڈیا نیڈی جی ایم اوز بات چیت شرو ع ہونے کا دعویٰ کیا تھا تاہم اب یہ رابطہ ہوگیا۔
یاد رہے کہ قبل ازیں 10 مئی کی سہ پہر بھی ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ ہوا تھا، جس میں فوری سیز فائر پر اتفاق ہوا تھا، ٹیلیفونک رابطے میں زمینی، فضائی اور بحری سمیت ہر طرح کی فائرنگ اور فوجی کارروائی روکنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، دونوں ممالک نے مسائل کے حل کیلئے تیسرے ملک کی ثالثی میں بات چیت کیلئے آمادگی کا اظہار کیا۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00