پشاور ہائیکور ٹ بار ایسوسی ایشن نے سانحہ12مئی 2007 کو سانحہ کراچی میں نامزد ملزمان کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے متفقہ طور پر قرار داد منظور کرتے ہوئے عدم فراہمی کی صورت میں عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے غلام نبی تنولی ہال میں جنرل باڈی کااجلاس زیرصدارت امین الرحمان یوسفزئی ایڈووکیٹ منعقد ہوا، جس میں پشاورہائیکور ٹ بارایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اشفاق احمد داوزئی ایڈووکیٹ ، نائب صدر ارشدعلی نوشیروی ایڈووکیٹ سمیت کابینہ کے دیگر اراکین اور کثیر تعداد میں وکلا نے شرکت کی۔ اس موقع پر سانحہ 12مئی 2007 کو ہونیوالے خونریز کی مذمت کی گئی ، بعد ا زیں ان میں شہید ہونے والے وکلا اور دیگر افراد کی درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ متفقہ طور پر ایک قرار منظور کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ 18سال درج ہونیوالے شہدا کراچی کے ایف آئی آرز میں نامزد ملوث افراد کی تفصیلات فراہم کی جائے ،بصورت دیگر عدالت سے کیا جائے گا ۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00