پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کیلئے مکمل بحال کردی گئی جبکہ پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود پاکستان بھر کی 150 پروازیں منسوخ کر دی گئیں ، حج پروازیں اب سے شیڈول کے مطابق سعودی عرب روانہ ہوں گی۔تفصیل کے مطابق ملک بھر کے ایئر پورٹس پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے، بیرون ملک پھنسے مسافروں کو وطن واپس لایا جارہا ہے، قومی ایئرلائن کی پرواز ٹورنٹو سے مسافروں کو لیکر لاہور اور پھر کراچی پہنچے گی جبکہ نجی ائیر لائنز کا بھی اندرون ملک فلائٹ آپریشن شروع کردیا ہے۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج پروازیں اب سے شیڈول کے مطابق سعودی عرب روانہ ہوں گی
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00