پاک بھارت جارحیت کے شہداء آبائی علاقوں میں سپرد خاک

بولاری ایئربیس پر بھارت کے حملے میں پاک فضائیہ کے شہید ہونے والے جوانوں کی الگ الگ نماز جنازہ ادا کردی گئی۔خیبرپختونخوا کے گاں خرم محمدزئی ضلع کرک سے تعلق رکھنے والا نوجوان مبشر جاوید کی نماز جنازہ آبائی علاقے میں ادا کی گئی جس میں پولیس کام اور علاقہ کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اسی طرح وادی سون نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے پاک فضائیہ کے جوان نجیب سلطان کی نماز جنازہ بھی آبائی گاں میں ادا کی گئی جس میں پولیس حکام سمیت علاقہ کے عوام کثیر تعداد میں شریک ہوئے ۔دریں اثنا بولاری ایئربیس حملے میں شہید ہونے والے میانوالی کے نوجوان ملک فاروق احمد کی نماز جنازہ بھی اپنے آبائی علاقے میں ادا کردی گئی نماز جنازہ میں ڈی پی او میانوالی اور پولیس کے دیگر حکام کے علاوہ علاقہ کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ریسکیو 1122 کی جانب سے خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے پاک بھارت جنگ کے شہید محمد آیاز کی میت سرکاری اعزاز کیساتھ تخت بھائی پہنچا دی گئی، اس موقع پر لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ وطن کے بیٹے، جو فرض کی راہ میں اپنی جان قربان کر گئے، آپ کی قربانی ہمارا فخر ہے، آپ کا عزم ہماری پہچان ہے، ریسکیو 1122 آپ کو سلام پیش کرتی ہے۔ریسکیو ذراع نے کہا کہ جنہوں نے دوسروں کی زندگی بچاتے ہوئے اپنی زندگی قربان کی، آپ کی یاد ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی، اللہ آپ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔یاد رہے کہ شہید محمد آیاز کی میت سرکاری اعزاز کیساتھ تخت بھائی پہنچا دی گئی، جہاں کثیر تعداد میں لوگوں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر