سوات میں اے این پی رہنما اور چیئرمین ویلج کونسل ننگولئی فتح اللہ ساتھی سمیت نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے ۔مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ برہ بانڈئی میں پیش آیا جہاں اے این پی کے رہنما وی ڈی سی ممبر اور چیئرمین ویلج کونسل ننگولئی فتح اللہ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ذرائع نے بتایا کہ فتح اللہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے جبکہ حملے میں فتح اللہ کے ساتھی فرمان بھی مارے گئے ہیں ۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00