‘تم تو میری ایک مکے کی مار ہو’، مشی خان کا کنگنا کو کرارا جواب

پاکستانی اداکارہ مشی خان نے بالی وڈ اداکارہ و سیاست دان کنگنا رناوت کو پاکستان اور  عوام کیخلاف بولنے پر کھری کھری سنا دیں۔

پاک بھارت کشیدگی کے دوران کنگنا رناوت  نے پاکستان اور پاکستانی عوام کیخلاف برے الفاظ استعمال کرتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر اداکارہ مشی خان نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

مشی خان نے اپنے سوشل  میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کنگنا رناوت تمہیں پاکستان کا جواب(آپریشن بنیان مرصوص) کیسا لگا، مزہ آیا، پاکستان اور اس کی عوام کیلئے برا کہنا تمہیں مہنگا پڑ گیا ہے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ آئندہ بولنے سے پہلے سوچا کرو، اپنے ملک اور عوام کے دفاع کیلئے ہم موجود ہیں، تم خود کیا ہو اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھو، ایسا کرتے ہیں میچز کی طرح مڈل گراؤنڈ چیلنج رکھ لیتے ہیں، میرا چیلنج ہے تمھارے لیے میرا ایک ہی مکا کافی ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر