زرعی یونیورسٹی پشاور میں طالبات کیلئے سہ روزہ تربیتی ورکشاپ

زرعی یونیورسٹی پشاور نے پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن کے تعاون سے ”سٹے سیف پروجیکٹ ”کے زیرنگرانی تین روزہ تربیت کا کامیاب انعقاد کیا۔اس تربیت کا مقصد طالبات میں خود اعتمادی پیدا کرنے، ذاتی تحفظ اور نوجوان خواتین میں قائدانہ صلاحیتوں کو بڑھانا تھا۔ اس حوالے سے یونیورسٹی کے یوتھ ڈویلپمنٹ سنٹر نے ایک تقریب منعقد کی جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ایمریٹس ڈاکٹر جہان بخت تھے۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ایمریٹس ڈاکٹر جہان بخت نے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ معیاری تعلیم و تحقیق کے ساتھ ساتھ ہماری یونیورسٹی طلبا کی کردارسازی بھی کر رہی ہے۔ یونیورسٹی کی طالبات پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی کے پروجیکٹ سٹے سیف میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے تاکہ وہ مستقبل میں اس کے ثمرات حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس تربیت سے یونیورسٹی میں طالبات کی کردارسازی میں مدد ملے گی اور گرل گائیڈز ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے انہیں مختلف سرگرمیوں جیسے کہ ابتدائی طبی امداد کی تربیت، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور درخت لگانے کی مہم وغیرہ میں متحرک کیا جائے گا۔ڈائریکٹر یوتھ ڈویلپمنٹ سنٹر ڈاکٹر انور علی شاد اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر حمیرا وسیلہ نے شرکا کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن کی صوبائی سیکرٹری مہوش گل، ٹرینر ماہ نور عامر اور پراجیکٹ سٹے سیف کی ٹرینر ثمینہ بشیر بھی موجود تھیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے تربیت میں حصہ لینے والے طالبات میں تعریفی اسناد تقسیم کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر