پشاور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے بھارت کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عہد کیا ہے۔ پشاور بار ایسوسی ایشن کے پریس سیکرٹری عمران خان اورکزئی ایڈووکیٹ کی جانب سے جار ی ہونے والے اعلامیہ کے مطابق گزشتہ روز پشاور بارایسو سی ایشن کے صدر قیصر زمان ایڈووکیٹ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں جنرل سیکرٹری ذاہد اللہ ذاہد ایڈووکیٹ سمیت دیگر کابینہ اراکین نے شرکت کی۔ اس موقع پر بھارت کی جانب سے پاکستان میں جارحیت کی بھرپو انداز میں مذمت کرتے ہوئے پاکستان کی شہری آباد ی اور معصوم نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے پر اقوم عالم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا جبکہ افواج پاکستان کیساتھ یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیاکہ ملک کی تمام وکلاء برادری کی طرح پشاور بار کے وکلاء بھی وطن عزیز کے دفاع کی خاطر اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اورکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا جبکہ شہداء کو خراج تحیسن پیش کرتے ہوئے انکی ایصال کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ، پشاور بار کی کابینہ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ساتھ پنجاب حکومت اور انکی پولیس کیجانب سے نامناسب رویہ اپنانے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی اور قرار دیاکہ علی امین گنداپور خیبرپختونخوا کے چیف ایگزیکٹیو ہیں اور یہ پورے صوبے کی توہین ہیں ۔لہذا پنجاب حکومت اپنا رویہ درست کرے
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00