پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے گلبہار پشاورمیں ریلی

حضرت پیر سید عنایت بادشاہ موتی والی سرکار اور ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں گلبہار نمبر 1انم صنم چوک سے لیکر قلعہ بالا حصار تک پاکستان ہمیشہ زندہ باد ریلی نکالی گی اس موقع پر قلعہ بالا حصار پہنچے پر کمانڈر فرنٹیئر کور سید عمر نے استقبال کیا اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بشارت خان، سید ماجد علی شاہ، ملک آیاز،صدر ملک سوہنی ، ملک خضر ایاز،ملک ولید ایاز، ملک بلال آیاز،سید ابرار علیشاہ اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر عوام نے بڑی تعد اد بھی موجود تھی اس موقع پرحضرت پیر سید عنایت بادشاہ موتی والی سرکارنے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت ہماری مسجدوں اور معصوم عوام پر بلاوجہ گولہ باری کاسلسلہ بند کرے ورنہ بھاتیوں کو اپنے مندروں کی حفاظت کرنا مشکل ہوجائے گی عوام اپنی فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور ہماری فوج بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور جوابی صلاحیت رکھتی ہے ا س موقع پر مقرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے اور ہماری قوم شہادت کو زیادہ ترجیح دیتی ہیں ۔اس لیے اس قوم سے ٹکرانہ بھارت کوبڑا مہنگا پڑے گا ۔قوم اپنے بہادر سپوت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔اس موقع پر پشاور کے بائیکیا ںنوجوان کی بڑی تعداد نے بھی ریلی میں بھر پور شرکت کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر