علی امین گنڈاپور کو عمران خان سے ملنے سے روکنا غیر آئینی ہے۔ بیرسٹر محمدعلی

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت نازک موڑ پر قوم کو اکٹھا کرنے کے بجائے مزید تقسیم کررہی ہے، منتخب وزیراعلیٰ کو عمران خان سے ملنے سے روکنا آئینی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے منتخب وزیراعلیٰ کو ایک غیر منتخب وزیراعلی کے حکم پر روکا گیا، مریم نواز کے احکامات پر پنجاب پولیس عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔
صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ شریف خاندان مودی سے دوستی کے چکر میں قوم کو تقسیم کر رہا ہے، عمران خان کو فوری رہا کیا جائے، وہی قوم کے حقیقی رہنما ہیں، اور وہی ملک کو بحران سے نکال سکتے ہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید بتایا کہ جعلی حکومت کی پالیسیوں نے اداروں کو کمزور کر دیا ہے، قوم اب مزید دھوکے برداشت نہیں کرے گی، عمران خان کی رہائی ناگزیر ہے۔
یاد رہے کہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت نازک موڑ پر قوم کو اکٹھا کرنے کے بجائے مزید تقسیم کررہی ہے، منتخب وزیراعلیٰ کو عمران خان سے ملنے سے روکنا آئینی خلاف ورزی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر