پرائیویٹ کالج کے طلبہ کا بی آر ٹی گاڑیوں پر پتھرا ئوکر کے جی ٹی روڈ کو مکمل طور پر بند کر دیا ۔جی ٹی روڈ کئی گھنٹے تک بلاک رہا جس کے باعث پشاور شہر میں ٹریفک کا نظام مکمل طور پر متاثر ہو کر رہ گیا ،گاڑیوں میں پٹرول اور سی این جی بھی ختم ہو گئی ،طلبہ اور شہریوں کے درمیان تکرار کے واقعات بھی رونما ہوئے ، بی آر ٹی گاڑیوں پر پتھرا ئوکے باعث آپریشن جی ٹی روڈ پر عارضی طور پر روک دیا گیا جبکہ پرائیویٹ کالج کی طلبہ کی جانب سے جی ٹی روڈ کو مکمل طور پر بند کرنے کے باعث گاڑیوں کی لینے لگ گئی طلبہ کی جانب سے جی ٹی روڈ پر موجود گاڑیوں پر بھی پتھرا ئو کیا گیا روڈ بند ہونے کے باعث ایمبولینس گاڑیاں اور پولیس کی گاڑیاں سمیت طلبہ و طالبات کی گاڑیاں بھی پھنس گئی پرائیویٹ کالج کے طلبہ نے موقف اختیار کیا کہ انٹر امتحانات میں ان کے ساتھ نا انصافی کی گئی ہے اور انہیں اپنے کالج کا امتحانی ہال دیا جائے
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00