بھارت کو جج، جیوری اور سزا دینے والا بننے کی اجازت نہیں دی جاسکتی: ترجمان پاک فوج

اسلام آباد:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ حملے کے وقت بھارت کے 60 طیارے پرواز میں تھے جنہیں انگیج کیا گیا، پاکستان اپنے وقار اور آزادی کی ہرقیمت پر حفاظت کرے گا، بھارت بچوں، خواتین اور عام شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے۔

یہ بات انہوں ںے انٹرنیشنل میڈیا کے ساتھ اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ ان کے ساتھ ایئرفورس اور پاکستان نیوی کے سینئر افسران بھی شریک تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کے 60 طیارے پرواز میں تھے جنہیں انگیج کیا گیا، بھارتی طیارے رات بارہ بج کر دس منٹ پر پاکستان سائیڈ پر آئے۔ انہوں نے بریفنگ میں رافیل طیاروں کے پائلٹ کی گفتگو بھی سنائی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے وقار اور آزادی کی ہرقیمت پر حفاظت کرے گا، بھارت بچوں، خواتین اور عام شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے، پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے الزام پاکستان پر لگادیا، حقیقت کیا ہے یہ دیکھنا چاہیے مگر اس کے برعکس بھارتی میڈیا نے بغیر ثبوت کہنا شروع کردیا کہ پاکستان ملوث ہے۔

اس موقع پر انہوں ںے مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کی جانب سے پہلگام واقعے پر اٹھائے گئے سوالات کی ویڈیوز پیش کیں جن میں شہریوں نے مودی حکومت اور بھارتی فوج کی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان اٹھادیا اور پہلگام واقعے کو بھارتی فوج کا ڈرامہ قرار دیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پہلگام واقعہ دو بج کر 30 منٹ پر پیش آیا اور دس منٹ بعد متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج ہوگئی، انہوں ںے دس منٹ میں کیسے پتالگالیا کہ اس حملے میں پاکستان ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جعلی انکاؤنٹرز بھارتی افواج کا معمولم ہیں، پلوامے واقعے سے متعلق بھی پاکستان نے ایک واضح موقف اپنایا تھا اور کہا تھا کہ یہ ایک فالس فلیگ آپریشن ہے، جموں کے اس وقت کے گورنر نے پلوامہ واقعے کی پول کھول دی تھی اور کہا تھا کہ بھارت اس جعلی واقعے کا الزام پاکستان پر لگا کر سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں دہشت گردی میں ملوث ہے جس کے ثبوت موجود ہیں، بھارت کشمیریوں کو گھروں سے اٹھا کر انہیں دہشت گرد قرار دے کر قتل کردیتا ہے، بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے جس کے ثبوت موجود ہیں بھارت فتنہ الخوارج سمیت دیگر تنظیموں کو دہشت گردی کے لیے سپورٹ کرتا ہے، بلوچستان میں دہشت گردی کے شواہد موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کے اہل کاروں اور دہشت گردوں کے درمیان کمیونی کیشن کے ثبوت موجود ہیں، پہلگام واقعے سے قبل جہلم سے بھارتی جاسوس کو گرفتار کیا گیا، بھارت کے اندر دہشت گردی کے کیمپس موجود ہیں، بھارت امریکا، کینیڈا اور پاکستان سمیت دیگر ممالک میں دہشت گردی میں ملوث ہے، بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ سب کچھ کررہا ہے۔

بھارت کی بے بنیاد جارحیت کو اب بند ہوجانا چاہیے، پاکستان نے بھارت کو تحقیقات کی پیش کش بھی کی تھی اور کہا کہا تھا کہ کوئی تیسرا فریق جج بن جائے مگر پہلگام واقعے کی آڑ میں بھارت میں مقیم مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی ٹی آر ٹی ورلڈ کو انٹرویو

قبل ازیں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے جوابی طور پر صرف ایل او سی کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا ڈرونز اور راکٹ حملے نہیں کہے جارہے جب کہ بھارت سویلین کو نشانہ بنارہا ہے۔

غیر ملکی ٹی وی ” ٹی آر ٹی ورلڈ“سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے دنیا کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان پر انڈین آرٹلری کی جانب سے ایل او سی پر شیلنگ اور بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فورسز کی جانب سے جان بوجھ کر عام آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی فورسز کی جانب سے فائرنگ پر جواب میں صرف ان کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، پاکستان کی جانب سے ڈرونز اور راکٹ حملے نہیں کیے جارہے، پاکستان کی جانب سے ایل او سی پر صرف اور صرف ان بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے جو سویلیز آبادی کو نشانہ بنارہی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ گزشتہ روز بھارت کی جانب سے من گھڑت طور پر کہا گیا کہ پاکستان نے حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت پر راکٹوں اور ڈورونز سے حملہ کیا یہ بالکل جھوٹ ہے، یہ 21ویں صدی ہے ہر چیز الیکٹرانکلی موجود ہے اگر پاکستان نے بھارت پر میزائلوں سے حملہ کیا تو بتایا جائے، انڈین میڈیا نے کہا کہ پاکستان کا طیارہ گرایا گیا اور پائلٹ کو پکڑ لیا گیا تو بتایا جائے گرائے گئے جہاز کا ملبہ اور پائلٹ کہاں ہے؟ اگر کچھ ہے تو ثبوت دیا جائے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ انڈین میڈیا کی جانب سے صرف من گھڑت اور جھوٹی خبریں چلائی گئیں، میں نے گزشتہ روز کہا تھا کہ پاکستان اگر کچھ کرے گا تو انڈین میڈیا کو بتانے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ دنیا بتائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی واقعہ پر پاکستان پر الزام تراشی ایک وطیرہ بن چکا ہے اور پہلگام واقعہ میں بھی ایسے ہی کیا گیا، پہلگام واقعہ پر الزام تراشی کے بجائے پاکستان کی حکومت کی جانب سے واضح طور پر شفاف نیوٹرل آزادانہ تحقیقات کی پیش کش کی گئی، بھارت بغیر ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی شروع کردی مگر اس کے پاس کو ثبوت نہیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر