بھارت کی جارحیت اور شہری آبادی پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، مولانا حسین احمد

متحدہ علماء بورڈ خیبر پختونخوا اور اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کی جانب سے آج ایک ہنگامی مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں بھارت کی جانب سے نہتے شہریوں، معصوم بچوں، عورتوں اور عبادت گاہوں پر حملوں کی شدید مذمت کی گئی۔ ان حملوں کو عالمی جنگی قوانین، انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر مولانا حسین احمد نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ظلم و ستم اور کھلی جارحیت نے پورے خطے کو خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ، عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور اسلامی تعاون تنظیم (OIC) سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے کے امن کو تباہ کرنے اور جنگ کی آگ بھڑکانے والے بھارت کے اقدامات کی پرزور مذمت کریں اور اسے فوری طور پر روکنے کے لیے عملی اقدام کریں۔

پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ پوری قوم بھارت کی جارحیت کے خلاف متحد ہے اور ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔ افواجِ پاکستان، خصوصاً پاکستان ایئر فورس کو جس جرات، بہادری اور شجاعت سے دشمن کو منہ توڑ جواب دینے پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور یقین دلایا گیا کہ قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اس موقع پر فوجی قیادت سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ بھارت کی مکارانہ کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے دشمن کی پناہ گاہوں اور حساس مقامات کو نشانہ بنایا جائے تاکہ اسے تاریخی سبق دیا جا سکے، کیونکہ جب تک سخت جواب نہ دیا جائے، دشمن اپنے مذموم مقاصد سے باز نہیں آئے گا۔

آخر میں وطن عزیز پاکستان کی حفاظت، افواجِ پاکستان کی فتح، شہداء کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے اجتماعی دعا کی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر