پی ایس ایل میچرزملتوی ہونے کے امکانات بڑھ گئے

بھارت کی جانب سے مسلسل جارحیت اور دراندازی کے باعث (پاکستان سپر لیگ) پی ایس ایل 10 کے آئندہ میچز خطرے میں پڑ گئے۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی صورتحال اور ائیراسپیس بند ہونے سے پیچیدہ صورتحال در پیش ہوسکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میچز ملتوی ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے بقیہ میچ کراچی منتقل کرنے کی تجویز کی گئی ہے، پی سی بی حکام نے جاری اجلاس میں یہ تجویز دی  ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ایس ایل میچز کی منتقلی کا حتمی فیصلہ آج شام تک کیاجائےگا تاہم آج راولپنڈی میں ہونے والا کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا میچ منسوخ کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر