ملکی بندرگاہوں پرمیری ٹائم سکیورٹی ہائی الرٹ

پاکستانی بندرگاہوں پرمیری ٹائم سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

پورٹ ذرائع کے مطابق چھوٹی بڑی بوٹس کے سمندر جانے پر فوری پابندی عائد کردی گئی ہے اور اجازت نامے منسوخ کردیے گئے۔

پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ فشنگ کی سیکڑوں بوٹس سمیت چھوٹی بڑی کشتیوں پر سمندر جانے پر پابندی ہوگی تاہم تجارتی جہازوں کی آمد ورفت معمول کے مطابق جاری رہے گی۔

پورٹ ذرائع نے بتایاکہ یہ فیصلہ نقل و حرکت محدود رکھ کر سکیورٹی بہتر کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر