بھارت خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہا ہے ‘بیرسٹر سیف

خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بھارت خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کرکے تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہے۔اپنے بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ بھارت مغربی سرحد پر دہشتگردوں کو اسلحہ اور معاونت فراہم کررہا ہے،بھارت پاکستان کی مشرقی اور مغربی دونوں سرحدوں پر جارحانہ کارروائیاں کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مغربی سرحد پر دہشت گردوں کو اسلحہ اور مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے،بھارت خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کرکے تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہے جبکہ پاک فوج اور عوام دونوں سرحدوں پر بھارتی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔ترجمان خیبر پختونخوا حکومت نے مزید کہا کہ بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے، بھارت کو حالیہ کارروائیوں کا موثر جواب دینا ناگزیر ہو چکا ہے،بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں مساجد کو نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر سفید جھنڈا لہرانے پر مجبور کر دیا، بزدل دشمن ہمارے سرپرائز کا انتظار کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر