11 مئی اسرائیل کے خلاف جلسہ تاریخی اہمیت کا حامل ہوگا ، خیرالبشر

جے یو آئی پشاور کے سابق امیر پروفیسر مولانا خیرالبشر ، مئیر تحصیل متنی مفتی طلاء محمد ، مولانا عبد المالک ، قاری سمیع اللہ جان فاروقی ، حاجی محمد ادریس آفریدی اور سابق سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر عظمت علی مہمند نے مشترکہ بیان میں کہا کہ 11 مئی کو پشاور میں ہونے والے جلسہ اسرائیل مردہ باد کانفرنس میں جے یو آئی اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ،کارکن پشاور کے جلسے کو تاریخی بنانے کیلئے پر عزم ہیں ، مولانا خیرالبشر نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے رابط عوام مہم جاری ہیں ، جلسے سے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان خصوصی خطاب کرینگے ، مولانا خیرالبشر نے مزید کہا کہ 11 مئی کا جلسہ پشاور اسرائیل اور امریکہ کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا ، جس میں لاکھوں افراد شریک ہونگے ، کارکنان پشاور جلسے کی کامیابی کیلئے کوششیں تیز کر دیں ، انہوں نے کہا کہ پشاور کا جلسہ پاکستان میں سب سے زیادہ پاور فل ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر