ضلع صوابی میں قتل کی الگ الگ وارداتوں میں پرانی دشمنی اور مکان کے تنازعہ پر دو افراد کو قتل کر دیا گیا ، پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق شیرزمین خان سکنہ صوابی نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ نوید اور ذاکر ساکنان صوابی نے ان پر اور ان کے بیٹے عنصر علی پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ان کا بیٹا عنصر علی موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ وہ بال بال بچ گئے وجہ عناد تنازعہ مکان بیان کی گئی ہے دریں اثنا افین الدین سکنہ دوبیان نے تھانہ یارحسین میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ اسرارِ شاہ سکنہ دوبیان نے ان کے بیٹے فرمان علی پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے ، رپورٹ میں وجہ عناد سابقہ دشمنی بیان کی گئی ہے ۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00