چند ہفتے پہلے تھانہ رحیم آباد کے حدود، اینگروڈیرئی میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعہ میں 40 سالہ مسماة (ج) دختر سید نظر کو ان کے اپنے ہی شوہر نور الحق ولد کاروان اور سوتیلے بیٹے امید اللہ ولد نور الحق نے بے دردی سے قتل کر دیا۔ ملزمان نے اس قتل کو بجلی کرنٹ لگنے کا حادثہ ظاہر کرنے کی ناکام کوشش کی تھی جو تفتیش کے بعد مکمل طور پر بے نقاب ہو گیا۔واقعے کے مطابق مورخہ 13 اپریل 2025 کو مسما ة(ج)اپنے گھر کے غسل خانے میں مردہ حالت میں پائی گئی تھی۔ ابتدائی طور پر اسے بجلی کرنٹ لگنے سے ہونے والا حادثہ قرار دیا گیا تھا، تاہم مقتولہ کے بھائی عبدالسلام کے شک کی بنیاد پر تفصیلی انکوائری کا آغاز کیا گیا۔تفتیشی کارروائی ڈی پی او سوات محمد عمر خان کی ہدایات اور ایس پی لوئر سوات غلام صادق پر سربراہی کی گئی۔ ایس ڈی پی او شاہی بخت خان کی نگرانی میں، ایس ایچ او رحیم آباد فضل رحیم اور انکوائری افسر انسپکٹر معتبر باچہ نے میڈیکل رپورٹس، مقامی حکام کے بیانات اور ماہرین کی رائے کی روشنی میں اس بات کی تصدیق کی کہ یہ ایک سنگین قتل کا واقعہ تھا۔تفتیش سے یہ بات سامنے آئی کہ شوہر اور سوتیلے بیٹے نے مل کر قتل کیا تھا اور اس جرم کو چھپانے کے لیے جھلسنے کے نشانات بنا کر اسے حادثہ ظاہر کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس سنگین جرم کے بعد ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے جنہیں باقاعدہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00