بھارت کے بزدلانہ حملے پر اسلام آباد میں تعینات بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو بدھ کے روز وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا تاکہ پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں متعدد مقامات پر بلااشتعال بھارتی حملوں پر پاکستان کا شدید احتجاج ریکارڈ کیا جاسکے۔ ان حملوں کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد شہری ہلاک اور زخمی ہوئے۔بیان میں کہا گیا کہ بھارت کی کھلی جارحیت پاکستان کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہے، اس طرح کے اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور بین ریاستی تعلقات کو کنٹرول کرنے والے قائم کردہ اصولوں کے منافی ہیں، پاکستان نے بھارت کے دشمنانہ رویے کے بے بنیاد جواز کو سختی سے مسترد کردیا۔دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فریق کو خبردار کیا گیا کہ اس طرح کے لاپروائی سے علاقائی امن و استحکام کو شدید خطرہ لاحق ہے۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00