پاکستان کی مسلح افواج نے رات گئے کیے جانے والے بھارت کے بزدلانہ حملے کے جواب میں منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل سمیت 5 جنگی طیارے مارے گرائے ،ایک بریگیڈ ہیڈ کوارٹر،6 مہار بٹالین ہیڈکوارٹرز اور مختلف چیک پوسٹیں اڑا ڈالیں جس کے بعد بھارتی فوج نے ایل اوسی کے 4 سیکٹرز میں پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا کر شکست تسلیم کرلی۔ بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی ، پاک فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے، پاکستان کے مؤثر جواب کے بعد بھارت کی متعدد پوسٹیں تباہ ہوئیں جبکہ پاکستان نے بھارت کے 5 لڑاکا طیارے اور کئی ڈرون مار گرائے۔عطااللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا، پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیراعظم صورتحال کا لمحہ بہ لمحہ جائزہ لے رہے ہیں۔دریں اثنا سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایل او سی کے چورا کمپلیکس ، چکوٹھی سیکٹر، لیپہ سیکٹر میں پوسٹ وانجل فارورڈ اور سانگھڑ پوسٹ بلمقابل چری کوٹ سیکٹر پر سفید جھنڈے لہرادئیے، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنگ کے دوران سفید جھنڈا لہرانے کا مطلب ، شکست تسلیم کرنا ہے۔قبل ازیں وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے رات 2 بجکر 45 منٹ پر 2 بھارتی طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کی، تیسرے بھارتی طیارے کو نشانہ بنانے کی تصدیق سرکاری میڈیا پی ٹی وی کے ذریعے صبح 3 بج کر 42 منٹ پر کی گئی جس میں کہا گیا کہ پاک فضائیہ نے اونتی پورہ سے 17 ناٹیکل میل جنوب مغرب میں ایک اور بھارتی رافیل طیارہ مار گرایا ہے۔فوجی ترجمان نے صبح 4 بجے کے قریب صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار فراہم کیے، چوتھے اور پانچویں طیارے کی تصدیق صبح 5 بجے کے بعد وزیر دفاع، وزیر اطلاعات اور فوج کی جانب سے کی گئی۔ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق پاکستان نے بھارت کے 5 لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں، بھارتی طیاروں کو بھارت کی حدود میں مار گرایا، تباہ کیے گئے بھارتی طیاروں میں 3 رافیل، ایک سخوئی 30 اور ایک مگ 29 شامل ہے جبکہ پاکستان کے تمام طیارے محفوظ ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ نے ایک ہیرون ڈرون بھی مار گرایا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایل او سی پر بھارت کی جانب سے ہونے والی جارحیت کا بھی بھرپور جواب دیا ہے،پاک فوج نے بھارتی فوج کا انفنٹری بریگیڈ ہیڈکوارٹرز، 6 مہار بٹالین ہیڈکوارٹرز اور مختلف چیک پوسٹیں اڑا ڈالیں
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00