وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میں ساری رات جاگتا رہا ہوں، کل رات انڈیا نے حملہ میں 26 شہری شہید اور 46 زخمی کر دیے، جواب میں ہم نے 5 جہاز اور ڈرون گرائے، ابھی تو ہم نے حملہ کیا ہی نہیں اور تم سفید جھنڈی لہرانے لگے اور اپنی ہار تسلیم کر لی۔ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان اور عوام پاکستان کے مفاد اور پاکستان کے دفاع کے لیے ہمیشہ سے یک جان ہیں، 25 کروڑ عوام پاکستان کے انچ انچ کی حفاظت کریں گے۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مودی کو بتانا چاہتا ہوں کہ اگر تم چاہتے ہو کہ تمہاری داستاں تک نا ہو داستانوں میں، تو شروع کرو ہم تو چاہتے ہیں کہ ہمارے ہوتے ہوئے غزوہ ہند ہو اور ہم فاتحین میں شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تو ہم نے کچھ کیا ہی نہیں، صرف تمہارے حملے کا جواب دیا ہے، ابھی تو ہم نے حملہ کیا ہی نہیں اور تم سفید جھنڈی لہرانے لگے
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00