پہاڑی علاقوں میں زرعت کو فروغ دینگے’ بیر سیف

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے پہاڑی علاقوں میں زراعت کو فروغ دینے کی خصوصی ہدایات جاری کی ہیں،یہ صوبائی حکومت کا زراعت کے شعبے میں ایک اور انقلابی قدم ہے جس کے تحت محکمہ زراعت پہاڑی علاقوں میں زراعت کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھائے گا۔انہوں نے کہا کہ پہاڑی علاقوں میں فوڈ سیکورٹی، روزگار اور ریسورس مینجمنٹ میں واضح اہداف کے تعین کی بھی ہدایت کی گئی ہے اور ماؤنٹین ایگریکلچر ڈویلپمنٹ بورڈ اور کمیونٹی سیڈ بینک بھی قائم کئے جائیں گے،اسی طرح دیہاتوں میں متعلقہ تنظیموں اور کوآپریٹو کو بحال کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ پہاڑی علاقوں میں زراعت کے شعبے کے فروغ سے روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔ وزیراعلیٰ کی قیادت میں صوبائی حکومت پسماندہ اضلاع کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ زراعت کامعیشت کی ترقی میں اہم کردار ہے جسکے فروغ کے لئے خیبر پختونخوا حکومت عملی اور سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت عمران خان کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کی قیادت میں عوام کے فلاح وبہبود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جسکے دورس نتائج سامنے آرہے ہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ خیبر پختو نخوا کے پہاڑی علاقوں میں زراعت کے حوالے سے کافی پوٹینشل موجود ہیں یہی وجہ ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت پہاڑی علاقوں میں زراعت کے فروغ کے لئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر