اعظم سواتی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر سیکرٹری داخلہ طلب

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے دائر درخواست پر سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15مئی کو سیکرٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ۔کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ درخواست گزار اعظم سواتی کے وکیل علی عظیم آ فریدی ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ اعظم سواتی کا نام پی این آئی ایل، ای سی ایل اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا گیا تھا، عدالت نے حکم دیا کہ نام لسٹ سے نکالا جائے اور درخواست گزار کو بیرونی ملک جانے کی اجازت دی جائے،عدالتی احکامات کے باوجود ای سی ایل سے نام نہیں نکالا گیا، جس پر جسٹس سید ارشدعلی نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ نے عدالتی آرڈر کی غلط تشریح کی ہے،عدالت نے حکم دیا تھا کہ نام لسٹ سے نکالا جائے، فاضل بنچ نے سیکرٹری داخلہ کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 15 مئی تک کے لئے ملتوی کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر