*ایس پی پی ایل 2025 شاندار رنگا رنگ تقریب بڑی جوش، جنون اور جشن کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ *
*ٹیم ڈیوس نے چیمپئن کا تاج اپنے سر سجا لیا جبکہ یونی ورلڈ ٹریول نے شاندار مقابلے کے بعد رنر اپ پوزیشن حاصل کی۔
اسپورٹیکا کلب کے زیر اہتمام پہلا اسپورٹیکا پیڈل ٹینس لیگ کا شاندار اختتام، اسپورٹیکا کے بانی محمد اسامہ خان نے فاتحین کو ٹرافی پیش کی اور اس لیگ کے مہمان خصوصی زویا علی نے رنر اپ ٹیم کو اعزاز سے نوازا۔ ان کے ھمرا حماد آصف، فاطمہ شیخ، عرتزام حسین، حماد سامو، شاہ رخ خان، ایمان رولیا، احمد قریشی، عباد، عمر، دانش، سارا و دیگر بھی موجود تھی اور پورے ایونٹ میں پیڈل ٹینس کے جذبے، جنون، اور ثابت قدمی نے میدان کو روشن کیے رکھا۔ ایسی چمک پہلے کبھی نہ دیکھی گئی۔ خصوصی خراجِ تحسین کاشف احمد فاروقی کو جو میڈیا کوارڈینیٹر کی حیثیت سے اپنی موجودگی اور زبردست کوریج سے SPPL 2025 کو یادگار بنا گئے۔ آپ کی لینس نے واقعی بیسٹ موڈ کو قید کر لیا اور اس لیگ کے اسپانسرز میں
Tapmad (ٹائٹل اسپانسر)
Champions Club (وینیو پارٹنر)
Technyzers (سلور اسپانسر)
Nutrilov (اسنیک پارٹنر)
محمّد اسامہ نے کہا کہ اسپانسرز کی حمایت کے بغیر یہ طوفانی ایونٹ ممکن نہ ہوتا۔
یہ صرف ایک ٹورنامنٹ نہیں بلکہ اس لیگ سے تاریخ رقم ہوئی ہے۔