گورنرہائوس پشاور میں اوپن پبلک ڈے ‘ عوام کی بڑی تعداد پہنچ گئی

گورنر ہائوس پشاور میں اتوار کے روز اوپن پبلک ڈے کا انعقاد کیاگیا۔ پبلک ڈے کے موقع پرگورنر ہائوس پشاور میں شہریوں کی بھاری تعدادپہنچی اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو مختلف محکموں سے متعلق اپنے مسائل سے تحریری و زبانی آگاہ کیا-پبلک ڈے کے موقع پر پیپلز لائرز فورم صوابی، ضلع خیبر سے آفریدی قبائل، پیپلزپارٹی ضلع خیبر، پیپلز پارٹی کوہستان، انجمن تاجران، خیبر چیمبر آف کامرس کے الگ الگ وفود سمیت پشاور، نوشہرہ، مردان سمیت صوبہ بھر سے شہریوں کی بڑی تعداد نے گورنر خیبر پختونخوا سے گورنر ہاس میں اپنے مسائل سے متعلق ملاقات کی- گورنر خیبر پختونخوا نے اس موقع پر قبائلی عمائدین کے فاٹا انضمام کے بعد پیدا ہونے والے مسائل، قبائلی علاقوں میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور ترقیاتی منصوبوں میں قبائل کو نظر انداز کرنے، طورخم بارڈر پر ٹرمینل کی عدم فعالیت، بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سمیت دیگر مسائل سے متعلق متعلقہ محکموں سے معاملات اٹھانے اور مذکورہ مسائل کے حل کیلئے اپنا مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، گورنر نے ملاقات کرنیوالے وفود کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کے مسائل و شکایات بھی غور سے سنیں۔انہوں نے اس موقع پر بعض شکایات پر فوری احکامات صادر کئے اور بعض دیگرمسائل و شکایات کو متعلقہ محکموں کو بجھوا دیا. گورنرفیصل کریم کنڈی کا کہناتھاکہ شہریوں کے مسائل و شکایات کے حل کیلئے گورنر ہاس میں اوپن پبلک ڈے کا انعقاد جاری رہیگا، عوامی مسائل و شکایات کے حل کیلئے شہریوں کیلئے ایک دن مختص رکھتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ پبلک ڈے میں عوام کے درمیان موجود رہنا اور انکے مسائل حل کرنے سے دلی خوشی محسوس ہوتی ہے- اس موقع پر عوامی وفود نے مسائل کے حل میں دلچسپی لینے اور انکے حل کے لیئے قائدانہ کردار ادا کرنے کے جذبہ پر گورنر فیصل کریم کنڈی کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر