کرارا جواب’ بھارت کے تجارتی جہازوں کی پاکستانی بندرگاہوں آمد پر پابندی عائد

حکومت پاکستان نے بھارتی پابندی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی جہازوں پاکستان کی تمام بندرگاہوں پر آمد پر پابندی عائد کردی، وزارت بحری امور کے فیصلے کے مطابق پاکستانی جہاز بھی بھارتی بندرگاہوں کا رخ نہیں کریں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارت بحری امور نے پاکستانی بندرگاہوں پر بھارتی پرچم بردار جہازوں کی آمد پر پابندی عائد کی ہے، موجود صورتحال کے پیش نظر بھارتی فلیگ کیریئرز کو پاکستانی حدود میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، کسی بھی معاملے پر استثنیٰ کا فیصلہ کیس ٹو کیس کی بنیاد پر کیا جائے گا۔اس سے قبل بھارت نے پاکستان سے براہِ راست اور بالواسطہ ہر طرح کی درآمدات پر پابندی لگادی تھی، دہلی سرکار نے فیصلہ کیا تھا کہ پاکستان سیکوئی خط اور پارسل تک وصول نہیں کیا جائے گا۔بھارتی وزارت تجارت کے نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان سے کسی بھی طرح کے سامان کی براہِ راست یا کسی اور ملک کے راستے امپورٹ کرنے پر پابندی ہوگی۔بھارتی وزارت تجارت کے حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ پاکستان سے کسی ضروری سامان کی درآمد کا استثنیٰ بھارتی حکومت کی اجازت سے مشروط ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر