ملک اس وقت اتحاد اور یگانگت کا متقاضی ہے’ بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کو دی جانے والی بریفنگ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بغیر ادھوری ہے، اس وقت عمران خان ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے، ملکی سلامتی کے کسی بھی اجلاس میں عمران خان کی شرکت وقت کی ضرورت ہے، عمران خان کو قومی فیصلوں میں شامل کرنا ناگزیر ہے، جعلی مقدمات ختم کر کے عمران خان کو مشاورت میں شامل کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت اتحاد اور یگانگت کا متقاضی ہے، جعلی حکومت نے فسطائیت کے ذریعے قوم کو تقسیم کر رکھا ہے، جعلی مینڈیٹ والی حکومت قوم کو یکجا کرنے میں ناکام ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ قوم کو اکٹھا کرنے کے لیے عمران خان کی رہائی ضروری ہے، پی ٹی آئی کے خلاف فسطائی رویہ ترک کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر