خواتین ہر میدان میں ملک کا نام روشن کر رہی ہے’ نگار جوہر

نگار کالج آف نرسنگ صوابی کی جانب سے نئے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں شاندار ویلکم پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔ یہ نرسنگ کالج کی پہلی ویلکم پارٹی تھی، جس میں گجو خان میڈیکل کالج کے ڈین، ہسپتال ڈائریکٹر، میڈیکل ڈائریکٹر، ڈائریکٹر فنانس، نرسنگ ڈائریکر، پرنسپل نگار کالج ، سیکرٹری بورڈ آف گورنرز، اور دیگر منیجرز نے شرکت کی۔تقریب کی مہمانِ خصوصی پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر خان تھیں، جن کے نام سے یہ کالج منسوب ہے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے نرسنگ کے شعبے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نرسنگ ایک انتہائی اہم اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں پر مشتمل شعبہ ہے۔ مریضوں کا زیادہ تر وقت نرسنگ کیئر میں گزرتا ہے، اس لیے خواتین کا کردار اس میدان میں نہایت اہم ہے۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر خان نے ویلکم پارٹی کے شاندار انعقاد پر کالج انتظامیہ کو مبارکباد دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ نگار کالج آف نرسنگ کے لیے مزید اسکالرشپس کی فراہمی کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ انہوں نے طلبہ و طالبات کو محنت، لگن اور ایمانداری سے تعلیم مکمل کرنے اور مستقبل میں مریضوں کی خدمت کو اپنا مقصد بنانے کی تلقین کی۔ ساتھ ہی انہیں نرسنگ کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں بھی اپنی صلاحیتیں آزمانے کی ترغیب دی۔تقریب سے ڈین و چیف ایگزیکٹو پروفیسر ڈاکٹر شمس الرحمن، نرسنگ ڈائریکٹر مہران خان، اور پرنسپل نگار کالج آف نرسنگ حزب اللہ نے بھی خطاب کیا اور نرسنگ کے شعبے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔تقریب کے دوران طلبہ و طالبات نے مختلف کرداروں پر مبنی ڈرامہ پیش کیا، جبکہ موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا، جسے شرکا نے خوب سراہا۔ آخر میں شاندار کارکردگی دکھانے والے طلبہ اور اساتذہ میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں، جبکہ مہمانِ خصوصی کو کالج انتظامیہ کی جانب سے اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔ واضح رہے کہ نگار کالج آف نرسنگ سال 2023 میں شروع ہوا اور یہ صوابی میں سرکاری سطح کا پہلا نرسنگ کالج ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر