ایسوسی ایشن انٹرنیشنل لائرزپاکستان کے جنرل سیکرٹری ناصر غلزئی ایڈوکیٹ نے عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے صحافیوںاور میڈیا کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں نامساعد حالات کے باوجودصحافی بہترین طریقے سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اورملکی مسائل کو اجاگر کرنے میں کردار ادا کررہے ہیں۔ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ناصر غلزئی اورسیکرٹری اطلاعات جاویداقبال نے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ ان کی تنظیم آزادی صحافت، صحافیوں کے تحفظ اور عوام کو سچ جاننے کے حق سے متعلق اپنے عہد کی پاسداری کیلئے ہمیشہ پرعزم رہی ہے۔ عالمی یوم آزادی صحافت ہمیں یاد دلاتا ہے کہ صحافت محض پیشہ نہیں بلکہ ایک عوامی خدمت ہے ، آمریت کے خلاف ڈھال اور جمہوری معاشروں کیلئے زندگی کی علامت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب کسی ناانصافی پر خاموشی اختیار کی جائے یا جب سچ کو دبایا جائے تو درحقیقت آزادی مجروح ہوتی ہے۔انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات اٹھائیں اوران کے حقوق کا تحفظ کریں۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ موثر قانونی تحفظ، میڈیا کارکنوں کے خلاف جرائم پر کارروائی اور سنسرشپ یا مالیاتی دباو کا خاتمہ کیا جائے۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00