قیدیوں کے تمام جائر مسائل اور ان کی سہولت کے لیے ٹھوس اقدامات کر رھے ہیں قانون سے کوئ بھی بالاتر نہیں ،جیل انتظامیہ کو سختی سے ھدایات جار کی ھے کہ جیل میں منشیات فروشی سمیت دیگر غیر قانونی سرگرمیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی اور جن کے خلاف بھی شکایت موصول ھوئی تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ان خیالات کے اظہار ڈی آئ جی جیل خانہ جات صاحبزادہ محمد قیصر نے سنٹر جیل پشاور میں دورے کے دوران قیدیوں سے بات چیت کرتے ھوئے کیا اپنے دورے کے دوران نہ صرف قیدیوں کے مسائل سنیں بلکہ تمام دوکانوں غلہ گودام اور لنگر کا بھی جائزہ لیا انھوں نے کہا کہ میں وقتاً فوقتاً ضلع بھر کے دیگر جیلوں کے بھی دورے کر رھا ھوں اور وھاں بھی قیدیوں کے جو مسائل ہیں ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا احکامات جاری کرتا ھوں سنٹر جیل پشاور میں اپنے دورے کے دوران انھوں نے کہا کہ جیل میں کسی کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں ھوگی اور جس نے بھی قانون کی خلاف ورزی کی ان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی انھوں نے کہا کہ جیلوں کے حالات پہلے سے بہتر ہیں اور ان کی بنیادی وجہ قانون کی عملداری ھے اور قیدیوں کو مفید شہری بنانے کو ئی کسر اٹھا نہیں رکھی جارہی ہے انہیں قید مکمل کرنے کے بعد باعزت روز گار فراہم کرنے مختلف ہنر سکھائے جارہے ہیں علاوہ ازیں قیدیوں کو منشیات کے استعمال سے محفوظ رکھنے کے لئے صحت مند سر گرمیںو ں کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00