کرم میں تھانہ پاراچنار،سی ٹی ڈی آفس کا افتتاح

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ کے ہمراہ ضلع کرم کا دورہ کیا۔ ضلع کرم پہنچنے پر آر پی او کوہاٹ عباس مجید مروت اور ڈی پی او کرم احمد شاہ نے ان کا پْرتپاک استقبال کیا جبکہ ضلعی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ دورہ کرم کے موقع پر آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے جدید سہولیات سے آراستہ نئے تعمیر شدہ پولیس اسٹیشن پاراچنار، تھانہ سی ٹی ڈی اور تھانہ اسپیشل برانچ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے تھانے کے دفاتر ، حوالات ، رہائشی بیرکوں ، مال خانہ اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے ملاقات کی اور انہیں اپنی فرائض منصبی ایمانداری کیساتھ بجا آوری اور تھانوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت دی ، انہوں نے پولیس حکام کو تھانے میں آنے والے شکایت کنندگان بالخصوص بزرگ شہریوں و خواتین اور بے سہارا افراد کے ساتھ حسن سلوک اور رہنمائی و مشکلات کے فوری ازالہ کرنے کے احکامات بھی جاری کئے اور بہترین فرائض منصبی پر نقد انعامات سے بھی نوازا اور ان کی عوام دوست پولیسنگ کے فروغ پر زبردست الفاظ میں حوصلہ افزائی کی اس موقع پر انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا کہ کرم میں نئی پولیس تنصیبات کی تعمیر علاقے میں امن و امان کی بہتری کیلئے سنگ میل ثابت ہونے کیساتھ نفری کی بنیادی ضروریات کو بہتر طور پر پورا کرے گی نیز عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم پر قابو پانے میں بھی مدد گار ثابت ہونگی۔بعد ازاں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ اور انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار حمید نے جی او سی نائن ڈیو ذوالفقار علی بھٹی کی موجودگی میں ضلع کرم میں قیام امن کے حوالے سے گورنر کاٹیج پاراچنار اور ڈی سی کمپاونڈ صدہ میں علاقائی مشران پر مشتمل امن جرگے میں بھی شرکت کی جہاں علاقے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جرگے میں فریقین کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے تمام تر تنازعات کے پْرامن حل، ٹل پاراچنار روڈ کھولنے اور حالیہ واقعات میں ملوث عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے اور صحت کے شعبوں سمیت ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفت و شنید کی گئی جس پر علاقائی عمائدین نے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دھانی کرائی۔بعد ازاں کمشنر کوہاٹ ڈویڑن معتصم باللّٰہ ، آر پی او کوہاٹ عباس مجید مروّت و معزز مشران نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ، انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کو روایتی کلاہ / لنگی بھی پہنائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر