پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں

اکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں

لاہور میں تیز آندھی اور بارش کے باعث پی ایس ایل 10 کے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کو بے نتیجہ ختم کردیا گیا۔
قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے 11.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے تھے۔
تاہم خراب موسم کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کا میچ بے نتیجہ ختم کردیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے دسویں سیزن میں اب تک 8 میچز کھیل رکھے جن میں سے قلندرز 4 میں فاتح رہے جبکہ 3 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور آج کا میچ بے نتیجہ ختم ہو گیا، پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایونٹ کے حالیہ سیزن میں سات میچز کھیلے ہیں، گلیڈی ایٹرز نے بھی چار میچز میں فتح سمیٹی جبکہ دو میں اسے ناکامی ہوئی اور ایک میچ بے نتیجہ رہا، اس طرح پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن ہے۔


ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 20 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 87 رنز سے شکست دے کر پلے آف سے باہر کردیا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 204 رنز بنائے۔کراچی کنگز کی جانب سے جیمرونس نے 65 ، عرفان خان نے 40، خوشدل شاہ نے 33رنز اسکور کیے۔کراچی کنگز کےکپتان ڈیوڈ وارنر نے 30 اور ٹم سائفرٹ نے 22 رنز بنائے۔ملتان سلطانز کی جانب سے فاسٹ بولر عبید شاہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

205 رنز کے ہدف کے جواب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 17 ویں اوور میں 117 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور شکست کے باعث ایونٹ کے پلے آف سے بھی باہر ہوگئی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے کامران غلام 29 اور یاسر خان 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے محمد نبی نے 3، میر حمزہ اور خوشدل شاہ نے 2،2 وکٹ حاصل کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر