ٹانک’ خودکش گدھا منزل مقصود پر پہنچنے سے پہلے ہی اڑ گیا

دہشت گردوں نے اب خودکش بمبار کی جگہ خودکش گدھا سے کام لینے کا طریقہ اپلائی کر لیا ہے، ضلع ٹانک میں اسی مقصد کیلئے گدھا روانہ کیا گیا، تاہم خودکش گدھا منزل مقصود پر پہنچنے سے پہلے ہی اڑ گیا۔ دہشتگردی کیلئے اب گدھے کو استعمال کیا جانے لگا ہے، یہ منفرد طریقہ ایسا ہے کہ کسی کو اس پر شک نہیں ہو پاتا۔ ذرائع کے مطابق ضلع ٹانک میں یہ طریقہ آزمایا گیا، اور اس دوران گدھے پر بارودی مواد لاد کر دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ٹانک میں ہونے والے حملے میں بارودی مواد سے لیس خود کش گدھے کو اہم اور حساس مقامات کی طرف لے جایا جا رہا تھا، تاہم ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی دھماکہ ہو گیا، اور خودکش گدھا ہوا میں اڑ گیا۔ یاد رہے کہ دہشت گردوں نے اب خودکش بمبار کی جگہ خودکش گدھا سے کام لینے کا طریقہ اپلائی کر لیا ہے، ضلع ٹانک میں اسی مقصد کیلئے گدھا روانہ کیا گیا، تاہم خودکش گدھا منزل مقصود پر پہنچنے سے پہلے ہی اڑ گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر