لوئر کوہستان حادثہ’ ایک ہی خاندان کے 8افراد جاںبحق

لوئر کوہستان میں گاڑی حادثہ کے دوران بچوں اور خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاںبحق ہو گئے، ریسکیو ٹیموں نے جاںبحق افراد کی نعشیں گہری کھائی سے نکال لیں.تفصیلات کے مطابق لوئر کوہستان میں گاڑی حادثہ پیش آیا ہے، تحصیل پٹن مٹہ بانڈہ کے مقام پر گاڑی گہری کھائی میں جا گری، جس سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاںبحق ہو گئے. ریسکیو کنٹرول روم کو حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینس بمعہ میڈیکل ٹیمیں موقع پر روانہ کر دی گئیں ، حادثے کے نتیجے میں 8 افراد موقع پر جان کی بازی ہارگئے ۔حادثے میںجاں بحق ہونے والے افراد میں تین خواتین، ایک مرد اور 4 بچے شامل ہیں. ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی نعشیںتحصیل ھیڈ کوارٹر ہسپتال پٹن منتقل کر دیں، یاد رہے کہ پنڈی سے گلگت جانیوالی موٹر کار شاہراہ قراقرم پر مٹہ بانڈہ کے قریب کھائی میں جاگری تھی، جس سے 3 خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے مقامی رضاکاروں کے ساتھ مل کر نعشیں گہری کھائی سے نکالیں، اس دلخراش واقعے میں جاںبحق ہونے والوں کا تعلق پنڈی سے اورایک ہی خاندان سے بتایا جا رہا ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر