اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے ضلع صوابی میں کارروائی کرتے ہوئے بد عنوانی میں ملوث تحصیلدار اور پٹواری کو گرفتار کر لیا۔ملزمان سرکاری اراضی کو جعلی انتقالات کے ذریعے غیرقانونی طور پر غیرتجارتی بنانے اور ٹیکس کی مد میں خزانے کو چھ ملین روپے کے نقصان پہنچانے میںملوث پائے گئے۔ شکایات اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کی مشیر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مصدّق عباسی کی زیرصدارت ماہانہ کھلی کچہری میں موصول ہوئی تھیں۔ضلع صوابی کے سرکاری اہلکاروں پر تجارتی اراضی کو غیرتجارتی قرار دے کر ٹیکس چوری اور بدعنوانی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ تفتیش کے دوران ریکارڈ کی جانچ پڑتال سے انکشاف ہوا کہ ملزمان نے جعلی انتقالات کے ذریعے زمین کی درجہ بندی تبدیل کر کے سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے ایف آئی آر زیر دفعات 409، 419، 420، 471 پی پی سی اور 5(2) پی سی ایکٹ کے تحت درج کی۔ گرفتار شدگان میں تحصیلدار رزڑ صوابی عصمت اللہ وزیر اور پٹواری ارشد شامل ہیں جبکہ دیگر ملزمان گرداور سرکل شیر سِل، نقاش علی اور امتیاز علی کو بھی ایف آئی آر میںنامزد کیاگیاہے۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00