پاکستانی فضائی حدود کی بندش نے بھارتی پروازوں کیلئے مشکلات کھڑی کردیں۔

پاکستانی فضائی حدود کی بندش نے طویل دورانیے کی بھارتی پروازوں کیلئے مشکلات کھڑی کردیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستانی حدود کی بندش سے  طویل دورانیے کی بھارتی پروازوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور بندش کے سبب بھارتی ائیرلائنز  نے  ویانا کو ٹرانزٹ اسٹیشن بنالیا۔

 ایوی ایشن ذرائع کا بتانا ہے کہ امریکا، کینیڈا کیلئے دہلی،ممبئی،بنگلور سے روانہ پروازوں نے ویانا ائیرپورٹ پرقیام کیا، ویانا اسٹاپ اوور میں بھارتی ائیرلائنز کوکروڑوں روپے یومیہ کے اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑا۔

  اس کے علاوہ 24 گھنٹے میں بھارتی ائیرلائن کے 20 طیاروں کی ویانا میں ری فیولنگ کی گئی جس دوران  عملہ بھی تبدیل کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی فضائی حدود کی اچانک بندش سے بھارتی ائیر لائنز کو ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 بھارتی سیاحوں کے قتل کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ بڑھ گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے جمعرات کے روز  پاکستانی وقت کے مطابق لگ بھگ شام 6 بجے بھارتی طیاروں کیلئے پاکستان کی فضائی حدود بند کی گئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر