جنوبی وزیرستان میں دھماکہ،دوبچے جاں بحق ،ایک زخمی

جنوبی وزیرستان میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔ذرائع کے مطابق کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں آئی ای ڈی دھما کہ ہوا ، جس میں دو بچے جاں بحق ہو گئے ،جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل کے علاقے اعظم ورسک ایف سی چیک پوسٹ کے قریب بم دھماکے میں دو معصوم بچے جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب بچے قریبی علاقے میں کھیل رہے تھے۔ زخمی بچے کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال وانا منتقل کر دیا گیا ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے تینوں بچے سلیمان خیل قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لاشوں اور زخمی بچے کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر دھماکے کی نوعیت اور محرکات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔تاحال دھماکے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی تاہم سیکیورٹی ادارے واقعے سے متعلق مختلف پہلوئوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر