اسفندیار ولی ہرجانہ کیس، شوکت یوسفزئی کا بیان قلمبند

شعیب جمیل

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور لیاقت علی نے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کیخلاف دائر ہرجانہ کیس میں سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا بیان قلمبند کردیا ہے اور مزید سماعت 10مئی تک ملتوی کردی ہے گزشتہ روز عدالت نے 1ارب ہرجانہ کیس کی سماعت شروع کی تو اس دوران شوکت یوسفزئی اور انکے وکیل معظم بٹ ایڈووکیٹ جبکہ اسفندیار ولی خان کے وکلا طارق افغان ، فضل واحد خان اور سجید خان آفریدی ایڈووکیٹس عدالت میں پیش ہوئے ، دوران سماعت عدالت نیسابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا بیان ریکارڈ کردیا۔ شوکت یوسفزئی نے اپنے بیان میں کہا کہ اسفندیار ولی کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔میں نے پریس کانفرنس میں صحافی کے سوال کا جواب دیا جس میں اعظم ہوتی کا بیان کا حوالہ دیا تھا، اپنا کوئی بیان نہیں دیا تھا، عدالت نے سماعت 10 مئی تک ملتوی کردیا واضح رہیعوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے شوکت یوسفزئی کے خلاف 1 ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا ہے شوکت یوسفزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسفندیار ولی خان نے پختونوں کے سر پر امریکہ سے ڈالرز لیے ہیں جس کے بعد اسفندیار ولی نے شوکت یوسفزئی کے خلاف ہرجانہ کیس دائر کیا ہے.۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر