18ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلوں کا اعلامیہ جاری

پشاور ہائیکورٹ نے 18ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلوں اور تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا ،پشاور ہائیکورٹ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد حمید مغل کو مہمند سے پشاور ہائیکورٹ ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رجب علی کو پشاور سے ایبٹ آباد ، نصر اللہ خان گنڈاپور کو شانگلہ سے مردان ، نصرت یاسمین کو مردان سے مہمند ، منیرا عباسی ہری پور سے پشاور ہائیکورٹ ، اسد حمید خان پشاور ہائیکورٹ سے سوات ، صفی اللہ جان سوات سے پشاور ، اصغر شاہ پشاور ہائیکورٹ سے ہری پور ، سید عبید اللہ شاہ اورکزئی سے خیبر ، خالد خان کو لوئر چترال سے پشاور اور ممریز خان خلیل کو پشاور ہائیکورٹ شانگلہ ، شہناز حمید خٹک ہری پور سے لوئر چترال ، پھول بی بی ہری پور سے پشاور ہائیکورٹ ، حق نواز خیبر سے اورکزئی ، عبد البصیر ایبٹ آباد سے لکی مروت ، کاشف ندیم لکی مروت سے پشاور ہائیکورٹ ، سنبل نصیر کو پشاور ہائیکورٹ کنزیومر کورٹ ہری پور جبکہ عادل مجید کو ایڈیشنل رجسٹرار تعینات کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر