پشاور، سکول ٹیچر کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، سالہ ملوث نکلا

پشاورمیں پرائمری سکول ٹیچر کے اندھے اقتل کا ڈراپ سین، سالہ ملوث نکلا، معاملہ رقم لین دین نکلا، فقیر آباد پولیس نے قتل میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا لیا۔واقعات کے مطابق تھانہ فقیر آباد سرکل پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پرویز خان نامی پرائمری سکول ٹیچر کے اندھے قتل کا ڈراپ سین کر لیا، دوران تفتیش مقتول کا سالہ فواد ملوث نکلا، جس نے رقم لین دین پر اجرتی قاتلوں کے زریعے اپنے بہنوئی کو قتل کیا تھا۔ایس پی فقیر آباد ڈویژن محمد ارشد خان کی نگرانی میں ڈی ایس پی فقیر آباد سرکل عمر آفریدی، ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد رضوان برکی اور تفتیشی آفیسر کامران مروت نے قتل میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا لیا۔سائنسی بنیادوں پر کی جانے والی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ مقتول کے سالے فواد نے اجرتی قاتلوں کو ہائر کرکے مورخہ 25 اپریل کو افغان کالونی میں رقم لین دین کے تنازعہ پر پرویز خان کو قتل کیا تھا، واقعہ کے حوالے سے مقتول کے بھائی فلک ناز گگیانی ولد غنی الرحمان نے تھانہ فقیر آباد پولیس کو نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کی رپورٹ کی تھی۔اس حوالے سے گرفتار ہونے والے ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران واقعہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا، اس دوران مقتول کے سالے فواد نے رقم لین دین کا شاخسانہ قرار دیا۔فقیر آباد پولیس کی جانب سے کی جانیوالی دوسری کاروائی کے دوران اپنی بیوی کو قتل کرنے والا شوہر چند گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ہونے والے ملزم عدنان عالم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنی بیوی مسماۃ (ث) کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے واقعہ کو گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ قرار دیا، تاہم گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر