نوشہرہ میں سفاری پارک قائم کرنے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ جنگلات و ماحولیات کا اجلاس گزشتہ روز ہوا اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے مشیر مصور خان کے علاوہ محکمہ جنگلات و ماحولیات، خزانہ اور منصوبہ بندی کے اعلی حکام نے شرکت کی،اجلاس میں صوبے میں سیاحتی اور تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے وزیر اعلی کا اہم اقدام،ضلع نوشہرہ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ سفاری پارک کے قیام کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا، وزیر اعلیٰ نے مجوزہ سفاری پارک کے ابتدائی پلان کی منظوری دیدی۔ وزیر اعلی نے سفاری پارک کے منصوبے کو اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی ہدایت کردی، متعلقہ حکام کی طرف سے وزیر اعلی کو مجوزہ سفاری پارک کے مختلف پہلوں پر بریفنگ دی گئی ،بریفنگ کے دوران بتایاگیا کہ سفاری پارک 560 ایکڑ اراضی پر قائم کیا جائے گا جو لاہور کے سفاری پارک سے دوگنا بڑا ہے، پارک نوشہرہ کے علاقہ مصری بانڈہ میں قائم کیا جائے گا جہاں سرکاری زمین دستیاب ہے، یہ اراضی اپنے محل وقوع کے لحاظ سے سفاری پارک کے لئے موزوں ترین ہے، پارک ساڑھے تین ارب روپے کی تخمینہ لاگت سے اگلے تین سالوں میں مکمل کیا جائے گا، مجوزہ سفاری پارک میں سیاحوں کے لئے درکار تمام بنیادی سہولیات با آسانی دستیاب ہونگی، یہ پارک بوٹینکل گارڈن، برڈ انکلوژر، ایوئیری، کلچریل ویلج، نیچرل ہسٹری میوزیم، اور دیگر حصوں پر مشتمل ہوگا، پارک کے قیام کا مقصد لوگوں کو تفریح کے مواقع فراہم کرنے کے علاوہ، جنگلی حیات اور نباتات کا تحفظ، ایکو ٹورزم کا فروغ اور لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے، پارک کے قیام سے صوبائی حکومت کو ایک محتاط اندازے کے مطابق سالانہ 360 ملین روپے کی آمدن حاصل ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر