غیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹیزکیخلاف کریک ڈائون کی تیاریاں

ڈائریکٹر جنرل لینڈ یوزبلڈنگ کنٹرول اتھارٹی خیبر پختونخوا خضر حیات خان نے عہدے کاچارج سنبھالتے ہی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا،نو تعینات ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا لینڈ یوز بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی خضر حیات خان نے صوبے بھرکے تمام ٹی ایم ایزسے ان کی حدود میں واقع ہائوسنگ سوسائٹیز کی تفصیلات طلب کر لی ہیں،ٹی ایم ایزکوہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک ہفتہ کے اندر اپنی حدود میں واقع تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تفصیلات فراہم کریں، تفصیلات میں یہ واضح کیا جائے کہ کتنی ہاؤسنگ سوسائٹیز قانونی اور قواعد و ضوابط پرپوری اترتی ہیں، ٹی ایم ایزسے ان ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں جو غیر قانونی ہیں اور نوٹسزکے باوجودابھی تک قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے،ڈائریکٹرجنرل خضرحیات خان کاکہناہے کہ جن ہائوسنگ سوسائٹیزنے ابھی تک قوائدوضوابط پورے نہیں ان کوآخری وارننگ دی جائیگی کہ وہ جلدازجلدقانونی تقاضے پورے کریں بصورت دیگر ان ہائوسنگ سوسائٹیزکوسربمہراورمالکان کے خلاف قانونی کارروائی کاآغازکیاجائیگا،انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق مستقبل میںغذائی اجناس کی ممکنہ قلت کے پیش نظرزرعی اراضی پرہائوسنگ سوسائٹیزکے قیام کی ہرگزاجازت نہیں دی جائیگی،جن افرادنے زرعی اراضی پردھوکہ دہی سے ہائوسنگ سوسائٹیزقائم کررکھی ہیں ان افراد اورغیرقانونی اقدام میںان کی معاونت کرنیوالے عناصرکے خلاف اقدامات اٹھائے جائیںگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر