حکمرانوں کیلئے ملک اے ٹی ایم بن چکا ہے، اعظم سواتی

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران اس ملک کو تباہی کے دہانے پر لے آئے ہیں ان کے لئے یہ ملک صرف اے ٹی ایم مشین ہے جس کو کیش کرکے ملک کی دولت کوباہر لے جاتے ہیں اس وقت بھارت کے مقابلے کے لئے سب کو متحد ہونا ہوگا اور عوامی لیڈر کو باعزت رہا کرنا ہوگا کیونکہ عوامی طاقت کے ساتھ ہی بھارت جیسے دشمن کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ انڈیا کی جارحیت اور کشمیری مسلمانوں پر ہونے والے مظالم انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے ، ایسے میں آج پاکستان اور بھارت کے مابین جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں پاکستان کے سرحدوں پر ہمارے فوجی جوان ملک قوم کے لئے تیار کھڑے ہیں ایسے میں جو کمی ہے وہ ایک بہت بڑے عوامی لیڈر ب اتنے خطرناک دشمن کو شکست دینا مشکل اور کٹھن ہوگا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر