کینٹ بورڈ پشاور نے صدر بازار کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کر دیا، تاکہ نظم و ضبط بحال کیا جا سکے اور ٹریفک کی روانی بہتر ہو سکے تفصیلات کے مطابق کینٹ بورڈ پشاور نے پشاور کینٹ کے علاقے میں غیر قانونی تجاوزات اور سڑکوں کی رکاوٹوں کے بڑھتے ہوئے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک جامع آپریشن کا آغاز کیا ہے، جس میں کینٹ بورڈ کے مختلف علاقے لیاقت بازار، چوک فوارہ، ٹپو سلطان روڈ، ایس ایم روڈ، ارباب روڈ اور شبہ بازار شامل ہیں،خاص طور پر صدر بازار میں جو ایک طویل عرصے سے ٹریفک کی روانی، عوامی حفاظت اور مقامی کاروباری ماحول میں شدید خلل ڈال رہا تھا۔ جس کا مقصد صدر بازار کے علاقے میں نظم و ضبط بحال کرنا اور ہر قسم کے تجاوزات سے پاک کرنا اور ایک محفوظ، منظم ماحول فراہم کرنا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ھوے انفرسمنٹ افیسر راجہ یاسر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن غیر قانونی سٹالز اور ریڑی بانوں کے خلاف اور ٹریفک کی روانی کو بحال کرنے کےلیئے کیا گیا ، ان کا کہنا تھا کہ کینٹ بورڈ نے ان غیر قانونی وینڈرز سے کافی مقدار میں مال و سامان قبضے میں لے لیا اور بھاری جرمانے عائد کیے ہیں
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00