ہری پور اور نوشہرہ میں 2 بھائی سمیت 4 افراد ڈوب کر جاں بحق

ضلع ہری پور کے دریائے ہرو ترناوہ پل کے نیچے نہاتے ہوئے دو بھائی ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں اور ریسکیو1122 نے نعشیں نکال لیں، ڈوبنے والوں کی شناخت حامد علی اور فاروق علی کے نام سے ہوی، بعد ازاں پولیس نے نعشیں پوسٹ مارٹم کیلے ہسپتال منتقل کردیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بھائیوں کا تعلق اٹک کے گائوں اکھوڑی سے تھا، خانپور ہزارہ تھانہ خانپورپولیس نے قانونی کاروای کاآغازکردیا۔ نوشہرہ میں دو بچے تالاب میں ڈوب گئے ، ایک کی نعش نکال لی گئی جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ نوشہرہ کی تحصیل پبی محب بانڈہ میں پیش آیا جہاں دو بچے تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو کی غوطہ خور ٹیم موقع پہنچ گئے اور ڈوبنے والے بچوں میں سے ایک کی نعش نکالی گئی جبکہ دوسرے کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملنے والی نعش کی شناخت 11سالہ ابوبکر سکنہ محب بانڈہ کے نام سے ہوئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر